: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،10مارچ(ایجنسی) دھوکہ دہی کرنے اور جھوٹے اشتہارات دکھانے والے بلڈروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی غرض سے رگولیشن اور خصوصی عدالت قائم کرنے والے تاریخی ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) بل 2015 کو راجیہ سبھا نے آج صوتی ووٹ سے منظور ی دیدی۔ اس بل پر تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی بحث کا
جواب دیتے ہوئے شہری ترقی کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے بلڈروں اور ڈیولپرز پر روک لگائی جا سکے گی اور طے شدہ میعاد کے اندر اندر گاہکوں کو مکان مل پائیں گے لیکن قانون پر عمل نہ کرنے والے بلڈروں کو پہلے متنبہ کیاجا ئیگا ، پھر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور پھر بھی انہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا تو انہیں تین سال کی سزا دیے جانے کا بھی التزام ہو گا۔